سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج پھر چھٹی پر چلے گئے، سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد: سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سائفر کیس کی سماعت آج ملتوی کر دی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے بارے میں عدالتی عملے نے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کر دیا۔

سیکرٹ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر دلائل دینا تھے۔

گزشتہ ہفتے سیکرٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اہلیہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی تھی۔

پی ٹی آئی کے وکلا نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا، خالد یوسف اور علی بخاری کا کہنا تھا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین ریمانڈ دینے تو کل آگئے تھے لیکن آج پھر اچانک چھٹی پر چلے گئے ہیں.-

سائفر کیس عمران خان چیئرمین پی ٹی شاہ محمود قریشی جج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت سماعت
Comments (0)
Add Comment