ذریعہ؛پاکستان کی پہلی ای کامرس زون انٹرپرائز کمپنی بن گئی

لاھور : پاکستان کی پہلی ای کامرس کمپنی Zarea کو سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی
،حکومت پاکستان کی طرف سے پرایؤیٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاک آسٹریاانسٹیٹیوٹ آف الائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ھری پور۔ خیبر پختواخواہ میں دس سال تک کام کرنے کااجازت نامہ جاری کر دیاگیا ہے۔

ذریعہ پاکستان میں رجسٹرڈ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کے طورپر کام کرے گی ۔ذریعہ پاکستان کی پہلی ای کامرس کمپنی ہے۔جسے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی ہے جسے کیمبرج اور ھارورڈیونیورسٹی سے فنانس اورمینجمنٹمٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان علی عالم قمر نے تشکیل دیاہے۔ تھوڑے عرصے میں یہ کمپنی کامیابی کی بلند منازل طے کرتے ہوئے تعمراتی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے۔


کمپنی کے بانی وچیف ایگزیکٹیو آفیسر علی عالم قمر کا کہنا ہے کہ عالمی تعمیراتی صنعت کا حجم دس کھرب ڈالر ہے جبکہ عالمی جاب مارکیٹ کی بارہ میں سے ایک ملازمت کا موقع بھی یہی صنعت فراہم کرتی ہے۔ بدقسمتی سے ہم ترقی یافتہ ممالک میں ابھی تک اس شعبے میں لین دین اور معاملات چلانے کے لیے پرانے طریقے ہی استعمال کیے جارہے ہیں جن کے باعث تعمیراتی شعبہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے۔ پاکستان بھی ایسے ہی ممالک میں شامل ہے۔پاکستان میں ھاوسنگ اور تعمیراتی صنعت کا حجم تیس ارب ڈالر کے قریب ہے۔جسے ابھی تک احسن طریقے سے ملکی بہتر ی کے لیے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ ہم ذریعہ کے ساتھ پاکستان میں اس شعبے کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے میدان عمل میں آئے ہیں تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھا کر قومی معیشت میں بہتری کے لیے کام کریں.اس سے یہاں دولت بھی پیداہو گی اورھنرمند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

ذریعہ پاکستان ای کامرس تعمیراتی کمپنی کنسٹرکشن
Comments (0)
Add Comment