جشن آزادی پر پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست کو ائیرلائن کے کرایوں میں 14 فیصد رعایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کرائے جشن آزادی 14 اگست
Comments (0)
Add Comment