اسلام آباد: نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج پھر طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔