بورےوالا( ساجد حسین نقوی) بورے والا بار ایسوسی ایشن کے تمام سینئر وکلاء نے صدر بار ایسوسی ایشن ہمایوں شکیل چیمہ کے بیان کی بھرپور حمایت کر دی ۔
صدر بورےوالا بار ایسوسی ایشن ہمایوں شکیل چیمہ ایڈوکیٹ کی زیر صدارت بار روم میں اجلاس منعقد ہوا ۔ بار کے تمام سینئر وکلاء نے صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ کے بیان کی بھرپور حمایت کر دی-
بورےوالا بار کی سینئر قیادت نے ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ کے بیان کی تائید کر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورےوالا بار کا ہر ممبر ہماری فیملی کا حصہ ہے کسی شخص کو بھی بار کے کسی ممبر سے زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی بار ممبر کسی کے ساتھ ظلم کرتا ہے تو اس کے ظلم کا حصہ بھی نہیں بنیں گے بلکہ معاملات کو حل کروانے کے لئے پوزیٹو رول ادا کریں گے-
بورےوالا بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینئر ممبران بار نے ہمیشہ وکلا کے حقوق اور بورےوالا کے دفاع کے لیے جنگ لڑی ہے جو ہمیشہ لڑتے رہیں گے-
اس موقع پر ہمایوں شکیل ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہمارے کسی ممبر سے زیادتی کرے گا تو پوری بار اس کے ساتھ کھڑی ہو کر مقابلہ کرے گی اگر ہمارا کوئی ممبر کسی سے زیادتی کرتا ہے تو اس کے ظلم کا حصہ بننے کی بجائے حق اور سچ کا ساتھ دیں گے نہ کہ کسی کے ظلم کا حصہ بنیں گے یہ شہر بھی ہمارا ہے اور یہاں رہنے والے تمام شہری بھی ہمارے ہیں –
ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ کے اس بیان پر وکلا کی کثیر تعداد نے ہمایوں شکیل چیمہ ایڈوکیٹ کو حق سچ پر ثابت قدم رہنے، وکلاء کا دفاع کرنے اور شہریوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
اس موقع پر سابق صدور جاوید شاہین ایڈووکیٹ، رانا عبدالرحیم ایڈووکیٹ،ساجد فرید ڈوگر ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری رانا ذوالفقار ایڈووکیٹ،رمضان خان ایڈووکیٹ، شہزاد ڈوگر ایڈووکیٹ، چوھدری مختار جٹ ایڈووکیٹ, رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ، مبین بھٹی ایڈووکیٹ, شہزاد سلیم بھٹی ایڈووکیٹ، راؤ رحمان علی ایڈووکیٹ، اکرم ڈوگر ایڈووکیٹ، اکبر حیات مہر ایڈووکیٹ، ندیم انور ایڈووکیٹ، سردار وقار احمد ڈوگر ایڈووکیٹ، سردار اقبال احمد ڈوگر ایڈووکیٹ،ابوبکر ارائیں ایڈووکیٹ، ملک شہباز ایڈووکیٹ، ریاض احمد گھممن ایڈووکیٹ، نصر اقبال چیمہ ایڈووکیٹ، شوکت عاصم ایڈووکیٹ، وسیم رضوی ایڈووکیٹ، رازق ڈوگر ایڈووکیٹ، فاروق ڈوگر ایڈووکیٹ، عادل ڈوگر ایڈووکیٹ اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی –