بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔

بابر اعظم کا یہ اعزاز ملنے پر پیغام:

قومی کپتان نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے،ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا،ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز ہے بعد پاکستان میں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز  ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف منتھ پاکستان ٹیم پی سی بی
Comments (0)
Add Comment