اداکارہ نوال سعید کو کون کون سے قومی کرکٹرز میسجز بھیجتے ہیں؟

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے کئی کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے میسجز بھیجتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے  ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بتایا۔

نوال سعید نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کا آغاز بطور گلوکارہ کیا تھا لیکن بعدازاں وہ کمرشلز میں آگئیں اور پھر اداکارہ بن گئیں۔

دوران انٹرویو نوال سعید نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویریفائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟’

انہوں نے کہا ‘یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے’۔

نوال نے کرکٹرز کا نام لیے بغیر میسجز کرنے والے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ ‘ہم تو اداکار ہیں، لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن آپ تو گرین شرٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ لوگ یہ نہ کریں بہت عجیب لگتا ہے’۔

نوال سعید اداکارہ ٹی وی ڈرامہ شوبز پاکستان کرکٹرز سوشل میڈیا میسجز بابراعظم
Comments (0)
Add Comment