پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک نے بھی پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے، چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment