یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام بی ایس سی فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

584

لاہور:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعرات کے روز مختلف شعبوں میں بی ایس سی (آنرز) فائنل پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی میں 10کالجوں کے 182امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے174پاس جبکہ08فیل قرار پائے۔یوں کامیابی کی شرح 95.60فیصد رہی۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی فائزہ نے 376/400 نمبر لیکر پہلی، سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز لاہور کی حفصہ حبیب نے 373نمبر لیکر دوسری جبکہ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی عرومہ ندیم نے 369نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ایس سی (آنرز) میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی میں 07 کالجوں کے103امیدواروں نے امتحان دیاجن میں سے 101پاس جبکہ02امیدوار فیل قرار پائے۔ کامیابی کی شرح98.06فیصد رہی۔

شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے محمد سعد انور نے 527/600نمبر لیکر پہلی پوزیشن، اسی کالج ہی کی عائشہ ناز اور عدینہ منیر نے بالترتیب524اور 521نمبر لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ایس سی (آنرز) نیوٹریشن میں تین کالجوں کے 50امیدواروں نے امتحان دیا جن میں 46پاس ہوئے۔

ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ایمان لطیف نے373/400نمبر لیکر پہلی، راشد لطیف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی عروہ اشرف رانا نے 363نمبر لیکر دوسری جبکہ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی عریشہ شوکت نے 362نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی ایس سی (آنرز) آڈیالوجی میں 12میں سے 11امیدوار، بی ایس سی (آنرز) ڈینٹل ٹیکنالوجی میں 14میں سے 13اور بی ایس سی (آنرز) اکوپیشنل تھراپی میں تمام 17امیدوار کامیاب قرار پائے۔ڈاکٹر آف فارمیسی فرسٹ پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات میں 66میں سے 57امیدوار پاس ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.