گوجرانوالہ میں تیز رفتار ڈمپر کے ساتھ حادثے میں2 افراد جاں بحق

262

گوجرانوالہ میں تیز رفتار ڈمپر سیوریج نالے میں گرگیا، حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نواب چوک کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر علی پورچوک سے کھیالی کی طرف جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نالے میں گر گیا، حادثے میں ڈمپر ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو آپریشن کر کے کرین کی مدد سے ڈمپر کو نالے سے نکال گیا جبکہ لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.