کوہلی نے بابر اعظم کو ہرفارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار دے دیا

34

بھارتی بلے باز  ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار  دے دیا۔

بھارتی اسپورٹس چینل کو دیےگئے ایک انٹرویو میں  ویرات کوہلی نے پاکستانی کپتان سے اپنے تعلقات پر گفتگو کی اور بتایا کہ ان دونوں کے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔

کوہلی نے بتایا کہ بابر اعظم سے میری پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈکپ کے دوران مانچسٹر میں ہوئی تھی، بابراعظم سے میری ملاقات عماد وسیم نے کرائی تھی، عماد اور میں انڈر 19 سے ایک دوسرےکو جانتے تھے۔

بھارتی بلے باز  نے بتایا کہ بابر سے ملاقات میں کھیل پر کافی دیرگفتگو ہوئی، ہمیشہ بابر نے میرے لیے عزت اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے، بابر اعظم کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے، بابراعظم تسلسل سے پرفارم کرتےہیں، ان کو کھیلتا دیکھ کر  انجوائےکرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.