کلاچی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

499

راولپنڈی ۔(اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے اتوار کو ضلع ڈی آئی خان کے کلاچی جنرل ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز، پولیس اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم تھے ۔وہ کلاچی میں 11 اپریل 2022 کوایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے پر بھی انتہائی مطلوب تھے، جس کے نتیجے میں پانچ بہادر پولیس کانسٹیبلز شہید ہوئے تھے ۔

علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے بھر کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.