کراچی : کلفٹن میں بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

227

راچی کے علاقےکلفٹن میں بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم ڈیفنس سےگرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم سےگاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا میڈیکل کرانےکے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کی مدد سےکی گئی ہے، ایک ملزم غلام رسول گرفتار ہے جب کہ دوسرا ملزم خالد لوند فرار ہے۔
خیال رہےکہ 2 روز قبل ملزمان نےکلفٹن میں 9 سال کی بچی سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کا خاندان سیلاب کی وجہ سے سندھ کے ضلع شکار پور سے کراچی آیا تھا، باپ کا سایہ بچی کے سر پر نہیں، ماں کے ساتھ بچے کراچی آگئے تھے اور کلفٹن روڈ پر سوتے تھے جب کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے لنگر کا کھانا کھاتے تھے۔

پولیس کے مطابق بچی صبح غائب ہوئی اور شام کو واپس ماں کے پاس پہنچی تو اس کی حالت غیر تھی، ماں اسپتال لے گئی جہاں بچی کے طبی معائنے میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.