کبوتر نے میچ کے دوران انٹری دے کراسنوکر ورلڈ چیمپیئن شپ رکوادی

238

کبوتر نے برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے کروسیبل تھیٹر میں جاری اسنوکر ورلڈ چیمپیئن شپ رکوادی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کروسیبل تھیٹر میں جاری اسنوکر ورلڈ چیمپیئن شپ  میں یان بِنگٹاؤ کے خلاف میچ میں مارک سیلبی کا دوسرا راؤنڈ ایک کبوتر کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

کبوتر نے میچ کے دوران شیفیلڈ میں کروسیبل تھیٹر میں انٹری دے کر کھلاڑیوں، آفیشلز اور ہجوم کو خوش اور محظوظ کیا۔

یان کے ساتھ پانچ فریمز کے بعد 3-2 کی برتری حاصل کرنے کے بعد ایک کبوتر  میچ کا دسرا راؤنڈ شروع ہونے سے پہلے اُڑ کر آیا اور اسنوکر ٹیبل پر بیٹھا اور ٹھوڑی دیر میں ہی گھبرا کر اُڑ گیا۔

اس کے بعد کبوتر اسٹیج کے پیچھے چلا گیا، جہاں اسے عملے کے ایک رکن نے پکڑ لیا۔

سنوکر ورلڈ چیمپیئن شپ کے دوران کبوتر کی انٹری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کبوتر کی اس طرح کروسیبل تھیٹر میں کے دوران انٹری میچ کا ناقابل یقین منظر قرار دیاہے۔ 

جبکہ سابق عالمی چیمپئن کین ڈوہرٹی نے اس منظر پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کبوتر مفت ٹکٹ کے لیے کچھ بھی کریں گے، یہ ناقابل یقین ہے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.