کانز فلم فیسٹیول میں ایرانی اداکارہ زہرا امیر ابراہیمی نے بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

286

کانز فلم فیسٹیول میں ایرانی اداکارہ زہرا امیر ابراہیمی نے بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا- 41 سالہ زہرا امیر ابراہیمی نے ’ہولی اسپائیڈر‘ کے لیے جیتا جس میں انہوں نے ایک صحافی کا کردار ادا کیا جو طوائفوں کے سلسلہ وار قتل کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ایرانی زہرا امیر ابراہیمی نے ایوارڈز کی تقریب میں حاضرین کو بتایا کہ میں نے آج رات اس اسٹیج پر آنے کے لیے ایک طویل سفر طے کیا ہے، یہ کوئی آسان کہانی نہیں تھی۔ 

’ہولی اسپائیڈر‘ جس کی ہدایت کاری ڈینش ایرانی علی عباسی نے کی ہے، ایک محنت کش طبقے کے آدمی کی سچی کہانی سے متاثر ہے جس نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں طوائفوں کو قتل کیا اور اسے ’مکڑی کے قاتل‘ کے نام سے جانا گیا۔

عباسی کو ایران میں فلم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور بالآخر اس کی شوٹنگ اردن میں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.