ژوب گیریژن پر دہشتگردوں کا حملہ، 9 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ واقعہ میں 5 دہشت بھی مارے گئے ہیں.

شدءد فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا. دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے ناکام بنا دیا.

باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا. بعدازاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں یہ دو دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے ہیں.

آئی ایس پی آر کسی کو بھی ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں.