ڈی پی او قصور طارق عزیزکی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے سلسلہ میں انسداد کرائم اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
قصور: ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے سلسلہ میں انسداد کرائم اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادہوا،
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود،ڈی ایس پی سٹی محمد سیف، ڈی ایس پی صدر خالد اسلم، ڈی ایس پی چونیاں محمد انور، ڈی ایس پی پتوکی راشد ملک، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد، ڈی ایس پی لیگل قدیر احمد بھٹی،ڈی ایس پی CIA محمد سلیم، ڈی ایس پی ٹریفک ظفرعباس نقدی، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچزدفتر ڈی پی او نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران ڈی پی او قصور نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،
ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر پر ایس ایچ او تھہ شیخم کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا جبکہ بہترین کاکردگی پر ڈی پی او قصور نے پانچ ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، بہترین کارکردگی میں ایس ایچ او کوٹرادھاکشن ڈاکٹر ذوالفقار،، صدر قصورادریس چدھڑ، بی ڈویژن وحید عارف، مصطفیٰ آبادملک کفایت حسین اور سٹی چونیاں محمد اسلم شامل ہیں،
ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پولیس آفیسر جو غفلت میں ہیں ایکٹو ہو جائیں،ایک ہفتے کے بعد دوبارہ میٹنگ ہو گی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ مقدمات کے اندراج کا ٹائم فریم دے دیا گیا من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی ایف آئی آر فوراً درج کریں۔اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے اس کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کریں۔اپنے کنڈکٹ کو مثالی بنائیں ہم سب عوام کی خدمت کے لیے ہیں، ڈااکوؤں، اشتہاریوں، جواریوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔
تھانوں کی حدودمیں کریمنلز کی موجودگی پر ایس ایچ اوز ذمہ دار ہو گا۔تمام پولیس افسران کی عید چھٹیاں منسوخ ہیں، ایس ایچ اوز کا تمام تر فوکس جرائم کے تدارک پر ہونا چاہئیے۔ عید کے ایام کے دوران پولیس ہر جگہ نظر آنی چاہیے، گشت کو مزید بڑھائیں۔
ڈی پی اوقصور نے شہریوں سے اپیل کہ عیدالفطر پر امن طریقے سے منائیں، کسی قسم کی شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔ ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ اور کم عمری کی ڈرائیونگ مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنے والے سیدھے جیل جائیں گے۔ والدین اپنے بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں۔ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور بچوں کو ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، پتنگ بازی، اوورسپیڈنگ سے باز رہنے کی ہدایت کریں۔
شہری عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سیر و تفریح کے مقامات پر جاتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بغیر نمبر پلیٹس، بغیر رجسٹریشن اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی