ڈی پی اوقصور طارق عزیز کا تھانہ راجہ جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے

429

قصور: ڈی پی اوقصورطارق عزیز سندھو نے تھانہ راجہ جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہریوں کا آغاز کیا ہوا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے تھانہ راجہ جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے،

ڈی پی او قصور نے سنگین نوعیت مقدمات کے مدعیان سے تھانہ مصطفی آباد میں ملاقات کی اور مدعیان کے سامنے انکے تفتیشی افسران سے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمد گی کے سلسلہ میں کی جانیوالی کوششوں کے متعلق پوچھ گچھ کی،

اس موقع پر ڈی پی اوقصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے ہرگز استعمال نہیں کیے جائیں گے،پولیس افسران خدمت خلق کے جذبے کے تحت مظلوموں کی داد رسی کریں اور انکی دعائیں لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور لوگوں کی خدمت کیلئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ہم سب کو ملکر کریمنلز کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہو گا، انشااللہ عوام کے تعاون سے کسی کو شہر کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے اور ہر صورت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

بعدازا ں ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے دو تھانوں راجہ جنگ اور کوٹرادھاکشن کا دورہ کیا، فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں کاجائزہ لیا اور ایس ایچ اوز سے پینڈینسی کے متعلق دریافت کیا، ڈی پی اوقصور نے محرر روم کے ریکارڈ، حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حراستگی کا تفصیلی جائزہ لیا،

ڈی پی اوقصور نے تفتیشی افسران کے کمروں اور جوانوں کی بیرکو ں کو بھی چیک کیا، تھانہ کوٹرادھاکشن میں پودا لگا شجر کاری مہم کا آغاذ کیا، ڈی پی او قصور نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او کوٹرادھاکشن ڈاکٹر ذوالفقار اور ریکارڈ کی درستگی پر محرر کوٹرادھاکشن کو شاباش دی جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او راجہ جنگ کی سرزنش جبکہ محرر راجہ جنگ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، ڈی پی او قصور نے کی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.