ڈی پی اوقصور طارق عزیزکی طرف سے دوکھلی کچہریوں کا انعقاد، شہریوں کے مسائل سنے اورحل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری
ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے جمعہ کے روز دو مختلف مقامات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے ہرگز استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو
قصور( )ڈی پی اوقصورطارق عزیز سندھو نے جمعہ کے روز دو مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہریوں کا آغاز کیا ہوا ہے اس سلسلہ میں انہوں نیتھانہ اے ڈویژن کے چوکی پرانا لاری اڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے،ڈی پی او قصور نے سنگین نوعیت مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی اور مدعیان کے سامنے انکے تفتیشی افسران سے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمد گی کے سلسلہ میں کی جانیوالی کوششوں کے متعلق پوچھ گچھ کی،
اس موقع پر ڈی پی اوقصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے ہرگز استعمال نہیں کیے جائیں گے،پولیس افسران خدمت خلق کے جذبے کے تحت مظلوموں کی داد رسی کریں اور انکی دعائیں لیں۔ڈی پی اوقصور نے جامع مسجد غوثیہ پرانا لاری اڈا میں جمعہ کی نماز ادا کی، نماز جمعہ کے دوران بھی شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جار ی کیے،
ڈی پی اوقصور نے مسجد میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ لوگوں کے خادم ہیں اور آپکی خدمت کیلئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ہم سب کو ملکر کریمنلز کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہو گا، انشااللہ عوام کے تعاون سے کسی کو شہر کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے اور ہر صورت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان، مختلف مکاتب فکر کے علما کرام، سول سوسائٹی کے افراد، تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔