ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات کی ڈینگی اسکواڈ کے ہمراہ لاہور کے مختلف مقامات کی انسپکشن

226

لاہور: ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات عنبرین ساجد نے ڈینگی اسکواڈ کے ہمراہ لاہور کے مختلف مقامات کی انسپکشن کی اور مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کرکے رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کروادیں۔

تفصیل کے مطابق گارڈن ٹاون زیرتعمیر بلڈنگ میں مختلف مقامات پر لاروا موجود پایا گیا جبکہ ڈینگی سکواڈ نے ایک ہفتہ  میں لاہور میں 21 مقامات سے لاروا کی برآمدگی کی جن میں علامہ اقبال ٹاون سے 7، گلبرگ ٹاون میں 6، داتا گنج بخش ٹاون میں 1، نشترٹاون میں 3، راوی ٹاون 1، شالیمار 2 اور واہگہ ٹاون میں 1 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ ڈی جی ماحولیات کی ہدایات کے مطابق ڈینگی سٹاف نے ڈینگی لاروا تلف کروا کے محکمہ صحت کو اطلاعات بھیج دیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر متعلقہ افراد کو نوٹسسز اور 5 مقدمات درج کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.