ڈنمارک میں بڑے پیمانے پر ٹیکس فراڈ کرنے والے ملزم سنجے شاہ کو پولیس نے دبئی سے گرفتار کرلیا

301

ڈنمارک میں بڑے پیمانے پر ٹیکس فراڈ کرنے والے ملزم سنجے شاہ کو پولیس نے دبئی سے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس نے بتایا کہ سنجے شاہ نے ڈنمارک میں 1.7 ارب ڈالرز کا ٹیکس فراڈ کیا، ملزم کی گرفتاری متحدہ عرب امارات اور ڈنمارک میں ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کے بعد ہوئی۔

ڈنمارک کی وزارت انصاف کا  کہنا ہےکہ ملزم سنجے شاہ فراڈ کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا اور وہ 7 سال سے ڈینش عدالت کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق سنجے شاہ 52 سالہ برطانوی شہری ہے جسے جلد ڈنمارک حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

دبئی پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ  بین الاقوامی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.