ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام بدھ 25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے

204

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام بدھ 25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے- ناظم امتحانات ڈاکٹر راشد قدیر کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کا آرتھوپیڈک کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔

بی ڈی ایس فائنل ائیر کا آپریٹوف ڈینٹسٹری کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی کردیا گیا، ایم بی بی ایس فائنل ائیر میڈیسن کا ضمنی امتحانات ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی ایچ ڈی فرسٹ ائیر سیمسٹر (2) کا ری ٹیک امتحان ملتوی کر دیا گیا۔ 

نئی امتحانی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جب کہ باقی تمام امتحانات اپنی مقررہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.