چھانگا مانگا روڈ: ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاندان کے 4 افراد جاں بحق

358

قصور: چھانگامانگا روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق چھانگا مانگا روڈ پر حادثے کے شکار افراد 6 سالہ بچی اقصیٰ کے انتقال کی خبر سن کر موٹر سائیکل پر لاہور سے اوکاڑ ہ جارہے تھے کہ جمبر کے قریب ان کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکراگئی۔

حادثے میں منیر، اس کی بیوی منزہ ، بیٹا 7 سالہ فیضان اور 4 سالہ احمد جاں بحق ہوگئے جب کہ 25سالہ ماریہ اورایک سالہ زینب زخمی ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اور وہ لوگ محنت مزدوری کیلئے لاہور میں مقیم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.