چونیاں: آلہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی، بین الصوبائی اظہری ڈکیت گینگ کے چھ ارکان گرفتار

495

چونیاں آلہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی اظہری ڈکیت گینگ کے چھ ارکان گرفتار ،پولیس

چونیاں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 57 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے،پولیس

ملزمان اظہر،عثمان،اصغر،پرویز،شہادت اور غلام حیدر وغیرہ نے چند روز قبل آلہ آباد کے نواح ایک رائس ملز میں ڈکیتی کی واردات کی تھی،پولیس

پولیس تھانہ آلہ آباد نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا،ترجمان قصور پولیس

ملزمان نے ایک بین الصوبائی ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا ہے جو فیکٹریوں،ورکشاپس میں وارداتیں کرتے ہیں،ترجمان قصور پولیس

آلہ آباد پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گیا 57 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ جس میں موٹریں،بیٹریاں،ایک ٹرک چاول وغیرہ برآمد کر لئیے ہیں،ترجمان پولیس

ڈی پی او قصور نے بڑی واردات ٹریس کرنے پر شاباش دی ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ترجمان پولیس

Leave A Reply

Your email address will not be published.