پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت خارج

65

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پولیس کی گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں سابق گورنر پنجاب کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمر سرفراز چیمہ کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی۔

عدالت نے سابق گورنر پنجاب کے وکلاء کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.