پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو غلط قرار دے دیا
یپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں شمولیت کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘نہ پیپلز پارٹی چھوڑ رہے ہیں نہ چھوڑ سکتے ہیں،تحریک انصاف یا کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ان کا خاندان ہے اور عمران خان ان کا دوست، سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثنا جیسی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ لیگی قیادت کی مقدمات سے بریت پر متنازع بیان دینے کے بعد پیپلزپارٹی نے اعتراز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔