کراچی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعدرضوی اور نائب امیر پیر ظہیر الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق الٹی میٹم مکمل ہو گیا۔
نائب امیر ٹی ایل پی پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے کہا کہ 27 فروری بروز پیر کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہو گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا تھا۔