پیاسے کوبرا کو گلاس سے پانی پیتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

345

پیاسے کوبرا کو گلاس سے پانی پیتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئےکوبرا کرہ ارض پر سانپ کی سب سے زہریلی نسل میں سے ہے اور یہ جنوب مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھتا ہے۔

اب بلیک کوبرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک شخص کے ہاتھ میں رکھے گلاس سے پانی پی رہا ہے۔

زہریلے سانپ کی ویڈیو بھارتی آفسر کی ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ایک شخص نے پوسٹ کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے کو ایک ساتھ تربوز کو کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس کے بعد ایک صارف نے جواب میں گلاس سے پانی پیتے ہوئے کوبرا کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کا گلاس موجود ہے اور بلیک کوبرا اُس گلاس سے پانی پی رہا ہے۔

صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ’بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں آپ کنگ کوبرا کو ہاتھ میں پکڑے گلاس سے پانی پیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.