پنجاب یونیورسٹی: وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کی شعبہ فلم و براڈکاسٹنگ کی سٹوڈنٹس سوسائٹی میں آمد

142

لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اور براڈکاسٹنگ کی سٹوڈنٹس سوسائٹی ایف اے بی ایم نے وائس چانسلر اور سوسائٹی کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر خالد محمود کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا ۔
اس ملاقات کا مقصد سوسائٹی کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے سوسائٹی کی کارکردگی اور طلبا کی غیر نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کو سراہا۔
وائس چانسلر نے دوران گفتگو فلم اور براڈ کاسٹنگ کی دور حاضر میں اہمیت اور ناگزیر کردار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پرشعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ عابد اور مسز ثوبیہ مبشر کے علاوہ انتظامی افسران سیف اللہ اور اجمل حمید بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.