پنجاب ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی 13 اور ن لیگ 2 نشستوں پر کامیاب

496

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 13 اور مسلم لیگ (ن) نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح  8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔

ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 13 اور ن لیگ نے دو نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔

پی ٹی آئی نے لاہور کی تین، جھنگ کی 2، فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ن لیگ نے لاہور اور مظفر گڑھ سے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔

خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83  کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر جیت گئے۔

آزاد امیدوار محمد آصف ملک نے 41752 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 97 فیصل آباد ون کے 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 64865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ن  لیگی امیدوار محمد اجمل نے 51631 ووٹ لیے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 125 جھنگ کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم 82382 ووٹ لے کر فاتح ٹھہرے۔

ن لیگی امیدوار فیصل حیات نے 52178 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 127 جھنگ کے تمام 175 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 71248 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے مہر محمد اسلم نے 46724 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 140 شیخوپورہ  کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک 50166 ووٹ لے کر جیتے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود نے 32105 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 202 ساہیوال 7 کے مکمل 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے اپ سیٹ کردیا ہے اور ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 61989 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کرسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.