پنجاب ریونیو اتھارٹی کو مارچ کے دوران 14.930 ارب روپے کا ریونیو وصول

352

لاہور :پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ ماہ( مارچ )کے دوران 14.930 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا ، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 12.95 ارب روپے کے ریونیو سے 15.3 فیصد زیادہ ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 140.79 ارب روپے جمع کر کے رواں مالی سال کے لئے مجموعی طور پر ٹیکس وصولی کے 190 ارب روپے کے مقرر کردہ ہدف کا 74% وصول کر لیا ہے اس طرح ریونیو وصولی کی گروتھ میں 26.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب میں تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجراءپر موجودہ پابندی کے باوجود یہ ایک شاندار کارکردگی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے مارچ 2023 کے دوران پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (PWWF) کی مد میں 55کروڑ 50ؒٓلاکھ روپے بھی وصول کئے ،

اس طرح گزشتہ سال کی وصولی 18.1 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس کی شرح نمو 207 فیصد ہے۔ لپی آر اے کے نئے چیئرپرسن ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی سکبدوش ہونے والے چیئرپرسن زین العابدین ساہی کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے بجٹ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پر امید ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی آر اے گزشتہ تین سالوں سے ٹیکس دہندگان دوستانہ رضاکارانہ تعمیل کے ماڈل کو اپناتے ہوئے ریونیو کی وصولی کے مقررہ اہداف سے ذائدریونیو اہداف حاصل کر رہا ہے جو کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال سے مکمل ہے جو کہ غیر دستاویزی معیشت کے حامل پاکستان کے منظر نامے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.