پسند کی شادی کرنے پر والد نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

290

لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی جواد احمد نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سسر نے ان پر اور ان کی اہلیہ پر فائرنگ کی تھی جس میں ان کی حاملہ اہلیہ جاں بحق ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2020 میں دونوں نے پسندکی شادی کی تھی، جس کے بعد سے مقتولہ کے والدین ناراض تھے۔

جواد احمد نے بتایا کہ مقتولہ کے والدین نے ان پر اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا، عدالت میں پیشی سے واپسی پر سیشن کورٹ کے قریب ان پر حملہ کیا گیا جس میں ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.