پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

71

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہاکر دیا گیا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الٰہی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔

نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو 19 جولائی کو کیمپ جیل لاہور سے نکال کراڈیالہ جیل پہنچایا گیا تھا۔ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیاگیا اور ان کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے تھے جو 30 روز کے لیے تھے۔

 چوہدری پرویز الٰہی نے تھری ایم پی او کے تحت اپنی نظر بندی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.