پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کم ہو گئے

307

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  25 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 26 کروڑ  68 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 نومبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر تقریباً ساڑھے 7 ارب ڈالر تھے۔

کمرشل بینکوں کے پاس ڈالرکا ذخیرہ گذشتہ ہفتے 6 کروڑ ڈالر بڑھا تھا۔ پچیس نومبر تک کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 87 کروڑ  ڈالر تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.