پاکستان اور روس کے درمیان باضابطہ یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات کا معاہدہ طے پا گیا

646

کازان، روس۔19مئی (اے پی پی):پاکستان اور روس کے درمیان باضابطہ یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات کا معاہدہ طے پا گیا، دونوں ممالک الیکٹرانک ایکسچینج کے تحت تجارتی دستاویز کا تبادلہ کرسکیں گے۔

وزارت تجارت سے بیان کے مطابق اس معاہدے نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مصنوعات کی برآمد پر 25 فیصد ٹیرف میں کمی لینا آسان بنا دیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے روس کے شہر کازان میں دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ یوریشین اکنامک یونین کا یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات (یو ایس ٹی پی ) ترقی پذیر ممالک کو یکطرفہ ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.