ٹوکیو کے ایک ریسٹورنٹ نے منفرد میٹھی ڈش متعارف کرادی
جاپان کے صدر مقام ٹوکیو کے ایک اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں اس وقت کافی توجہ حاصل کرلی جب اس نے ایک دلچسپ لیکن حیران کن میٹھی ڈش متعارف کروائی، یہ سوئٹ ڈش دیوار کے پلاسٹر جیسی شکل کی حامل تھی۔
دیوار کی پلاسٹر کو دنیا میں شاید ہی کسی شخص کو کھانے کی خواہش ہو، اور اسی وجہ سے اس میٹھی ڈش (ڈیزرٹ) کو کھانے کے حوالے سے تو پسند نہیں کیا گیا، لیکن اس کی شکل اور اسے پیش کرنے کا انداز فوری طور پر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگیا۔
ممکن ہے کہ شیف بھی یہی چاہتا ہو کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران ہوں۔ اس مشکوک ڈش کی تصاویر حال ہی میں ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئیں، جس پر دو لاکھ سے زیادہ لائیکس آئیں جبکہ 26 ہزار نے اسے ری ٹوئٹ کیا اور سیکڑوں اس پر کمنٹس کیے۔