وہوا کےعوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نوٹیوب ویلزکوفنکشنل کر دیا گیا

228

لاہور: محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پرڈیرہ غازی خان کے علاقہ وہواکے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نوٹیوب ویلزکوفنکشنل کر دیا گیاہے۔اس کیساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں صاف پانی کی سپلائی جاری رکھنے کیلئے چھ ٹیوب ویلزکوشمسی توانائی پر منتقل کر دیاگیاہے تاکہ مقامی آبادی کو فراہمی آب کے حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ تحصیل تونسہ کے ایک شہری محمدانورکی شکایت پرمحتسب پنجاب کے حکم پر کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں 2584مقامی گھرانوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔اس کے ساتھ ساتھ 68گھرانوں کے پانی کے کنکشن بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دفترمحتسب پنجاب کی جانب سے تحصیل جامپورکے شکایت کنندہ وسیم عباس کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی راجن پورنے محلہ سادات حاجی پور کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں جس سے مقامی آبادی کو سات لاکھ 17ہزارروپے کا ریلیف ملا ہے۔دفترمحتسب پنجاب کی ایک علیحدہ کارروائی کے نتیجے میں بھکر میں سیوریج لائن کو نکاسی آب کے نظام سے منسلک کر نے کیلیے تقریباسات لاکھ روپے کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے مقامی آبادی کو صاف ماحول میسرآئیگا۔
دریں اثناء ملتان کے درخواست گزارمحمد ناصر کی شکایت پر محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال چوک سرورشہید کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹررابعہ بشیرکووارننگ لیٹرجاری کر دیا ہے اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کویوایس جی مشین فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ محتسب پنجاب کے حکم پرمیانوالی میں اساتذہ کی بھرتی کی انکوائری اورتعیناتیوں کے متعلق قانون کے مطابق فیصلہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے مسزعاصمہ یوسف ہیڈمسٹرس جی ایم پی ایس آرمی والامیانوالی،مسززیتون بی بی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مرکز)عیسی خیل نمبردو میانوالی اور مسزشبانہ منظورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عیسی خیل میانوالی کے خلاف پیڈاایکٹ 2006کی شق 9کے تحت انضباطی کارروائی کی سفارش کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.