وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

361

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا۔

گریڈ 21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےجاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.