وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی، کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں

257

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ بولیاں طلب کرنے کے باوجود 40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں بھی گیس نہیں مل رہی، سوئی ناردرن سسٹم پر گھریلو صارفین کو 95 کروڑ مکعب فٹ یومیہ چاہیے لیکن سوئی ناردرن کے پاس سردیوں میں یومیہ صرف 68 کروڑ مکعب فٹ گیس دستیاب ہو گی، ایسی ہی صورت حال سوئی سدرن پر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کے مقابلے میں ماہانہ 20 ہزار ٹن اضافی ایل پی جی درآمد کریں گے، جتنی گیس پچھلے سال تھی اتنی گیس کا انتظام کر لیا ہے، سردیوں کےحوالے سے مؤثرپلان بنا رہے ہیں اور گیس کےحوالے سے پلان کا اعلان جلد کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.