وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

330

وزیراعظم شہباز شریف نےلاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور  شہر میں لاء اینڈ آرڈر  اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بغیر پروٹوکول شہرکے دورے پر نکلے، وزیراعظم نے جیل روڈ،کلمہ چوک، مال روڈ،گلبرگ اور مزنگ کا دورہ کیا، وزیراعظم  نے لا ء اینڈ آرڈر اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، عوام سے محبت نہ ہونےکے باعث پچھلےدور حکومت میں کرپشن عروج  پر تھی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول بھی نہیں کیا گیا۔

ب

Leave A Reply

Your email address will not be published.