وزیراعظم نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا

109

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فواد اسد اللہ خان کوڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ( ڈی جی آئی بی ) تعینات کردیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ۔

فواد اسد اللہ خان کی بطور ایڈیشنل ڈی جی آئی بی موجودہ کنٹریکٹ پر تعیناتی ختم کردی گئی ہے اور تین سال کے نئے کنٹریکٹ پر تعیناتی کی گئی ہے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

موجودہ حکومت کے دور میں گذشتہ سال فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کیا گیا تھا، دسمبر 2022 میں فواد اسد اللہ خان کی ایک سال کیلئے بطور ایڈیشنل ڈی جی آئی بی دوبارہ تعیناتی کی گئی،  اب یہ کنٹریکٹ ختم کرکے انہیں  نئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

فواد اسد اللہ خان گریڈ بائیس کے آفیسر ہیں، وہ  ڈی جی آئی بی کی  ذمہ داریاں نبھانے والے آئی بی کے پہلے آفیسر ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.