وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار روپےتک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا حکم نامہ معطل کرنے کا حکم دے دیا

376

وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار روپےتک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ہوائی جہاز کے  بزنس کلاس سے سفر کرنے والے مسافروں سے50  ہزار روپے  تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حکم نامہ فوری  طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ہوائی جہاز کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافے کا حکم نامہ یکم جولائی سے لاگو  کیاگیا تھا۔

اب وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.