ورلڈکپ : سابق بھارتی کرکٹر نے سیمی فائنل کی چار ٹیموں کی پیشگوئی کر دی

75

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر اور تجزیہ کار آکاش چوپڑا نے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی پیش گوئی کردی جن  میں پاکستان بھی شامل ہے۔

آکاش چوپڑا  کے مطابق  ورلڈ کپ 2023 کی سیمی فائنل  میں  جگہ بنانے والی ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور انڈیا شامل ہوں گی۔

آکاش چوپڑا کے مطابق بھارتی ٹیم مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت  رکھتی ہے.

تاہم  وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ایک روزہ میچوں میں بہترین کارکردگی، انگلینڈ  اپنی مستقل مزاجی اور آسٹریلوی ٹیم اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے سیمی فائنل تک پہنچنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

آکاش چوپڑا کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی آئی سی سی کے میگا ایونٹس میں  حیران کردینے کی صلاحیت سے مالامال ہے اور مضبوط ٹیموں کو چیلنج دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ  اگر ان چار ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچی تو یہ ان کے لیے حیرت کی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ  ون ڈے ورلڈ کپ 2023اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.