واٹس ایپ پر جلد نامعلوم نمبرز سے آنیوالی کالز سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی آسان ہوگا

249

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت اب نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز سےچھٹکارا حاصل کرنا انتہائی آسان ہوگا۔

اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اب صارفین Unknown نمبرز کو میوٹ کرسکیں گے، یعنی کوئی بھی ایسے نمبر سے اگر انہیں فون آیا جو فون میں سیو نہیں، وہ میوٹ پر رہے گا۔

کالز کا نوٹیفکیشن کال ہسٹری میں نظر آئے گا، البتہ آپ کے پاس کال نہیں آئے گی، اس کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جاکر میوٹ Unknown نمبرز کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.