نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا، ذرائع

65

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے درمیان علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ابھی تک علی مردان کے نام پر دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اب بھی مشاورت جاری ہے، دونوں کے دستخط کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.