نگران وزیراعظم کون؟ شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی، فواد حسن فواد امیدوار

55

اسلام آباد: حکومت  اور اتحادی جماعتوں نے نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس  میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں  نگران سیٹ اپ اور نگران وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد اتحادی جماعتوں نے اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.