نوواک جوکووچ نےچھٹی بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

141

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے اٹلی کے دارالحکومت روم میں  اتوار کے روز کھیلے جانے والے فائنل میں نوواک جوکووچ نے گریگ کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹ میں 0-6 اور 6-7 سے شکست دی۔

رپورٹس کے مطابق اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کیا ہے جس کے بعدان کے  ماسٹرز ٹائٹلز کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اٹالین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپررُڈ کو باآسانی چھ چار اور چھ تین سے شکست دے کر چھٹی بار فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.