نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر پہلا کام مجھے ڈس کوالیفائی کرانے کا کرائیں گے: عمران خان

199

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر پہلا کام مجھے ڈس کوالیفائی کرانے کا کرائیں گے۔

سرائے عالمگیر میں پی ٹی آئی مظاہرین سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آئینی طور پر تو تقرری شہباز شریف کرینگے لیکن شہباز شریف کرینگے وہی جو انہیں نواز شریف کہیں گے، لیکن کیا اخلاقی طور پر یہ ہوناچاہیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈنڈے اور بندوقوں کے زور پر نہیں چلتی ،جمہوریت اخلاقیات پر چلتی ہے، برطانیہ میں کیمرون ریفرنڈم ہارا تو استعفیٰ دے دیا، ہم نے برطانیہ سےجمہوریت لی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی ہوئی ہے، یہاں ایک مفرور جسے پانچ رکنی بینچ نےسزا یافتہ قراردیا،جھوٹ بول کرملک سےبھاگاہواشخص ہمارےفیصلہ کر رہا ہے، وہ فیصلے میرٹ پرنہیں کرےگا، انکی ایک ہی کوشش ہے جھوٹے کیسز کرکےعمران خان کوکسی طرح نکالاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.