نابلس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پراسرائیلی فورسز کے دھاوا،3 فلسطینی شہید اور6زخمی

400

رام اللہ ۔22مئی (اے پی پی): فلسطین میں شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوے کے بعد پیر کی صبح شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں کم از کم3 فلسطینی شہید اور6دیگر زخمی ہوئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تینوں افراد جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے چلائی گئی گولیاں لگنے سے شہیدہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آدھی رات کو کیمپ پر دھاوا بول دیا جس سے فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

اس واقعے پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنوری سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 156 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.