مہنگائی:عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلے تو مہنگائی اور بڑھے گی۔
ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ اتوار کو خطاب کرینگے۔ خطاب کے نکات بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اتوار کو وہ حکومت سے سوال کریں گے کہ ملک سنبھال نہیں سکتے تو سازش کیوں کی تھی؟
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خطاب میں لائحہ عمل دینگے کہ قوم اس صورتحال سے کیسے نمٹے؟